the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کو بند کئے جانے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ تبدیل کرنے میں بڑا گھپلہ کیا گیا ہے اور اس کی اطلاع بھارتیہ جنتا پارٹی کو پہلے ہی دے دی گئی تھی جس سے کہ وہ اپنی رقم تبدیل کر سکے۔ مسٹر کیجریوال نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ جولائی اور ستمبر کی سہ ماہی میں بینکوں میں معمول سے زیادہ رقومات جمع کی گئیں جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ حکومت نے اپنے لوگوں کو اس کی اطلاع پہلے ہی دے دی تھی۔ کالے دھن والوں کو بی جے پی نے پہلے ہی متنبہ کر دیا تھا اور اب بینک نوٹ تبدیل کرنے کے نام پر لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ نوٹ بند کرنے کے فیصلے کو واپس لیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا کہ اس سے معیشت تباہ ہو جائے گی۔ نوٹوں پر پابندی کے نام پر گھپلہ کیا جا رہا ہے۔ کالے دھن والے اپنا پیسہ سونے، جائیداد اور ڈالر میں خرید رہے ہیں۔ ڈالر کو دو ہزار روپے کے نوٹ سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔

مسٹر کیجریوال نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی



نے آٹھ نومبر سے پہلے اپنے 'دوستوں' کو ہوشیار کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سی این بی سی کی رپورٹ سامنے لائیں گے جس سے یہ صاف ہو جاتا ہے کہ جولائی-ستمبر کی سہ ماہی میں معمول سے کافی زیادہ پیسہ بینکوں میں جمع کیا گیا۔ آخر یہ پیسہ کس کا تھا۔ واضح رہے کہ حکومت نے آٹھ نومبر کی درمیانی شب سے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹوں کو بند کر دیا تھا۔ ان نوٹوں کو بدلنے کے لئے لوگوں کو 30 دسمبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔ اس مدت میں لوگ چار ہزار روپے تک کے نوٹ شناخت بتا کر بینکوں اور ڈاک خانوں میں بدل سکتے ہیں۔
کھاتہ میں رقم جمع کرنے کی کوئی حد نہیں ہے لیکن جمع كرنے والے کو اس کا حساب دینا پڑے گا۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد لوگوں کو اپنے روز مرہ کے اخراجات میں دقتیں آ رہی ہیں۔ گزشتہ تین دنوں سے نوٹ بدلنے کے لئے بینکوں پر صبح سے ہی قطاریں لگ رہی ہیں۔ اے ٹی ایم پر زبردست بھیڑ کی وجہ سے بھی لوگ پریشان ہو رہے ہیں۔ کانگریس، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)، سماج وادی پارٹی (ایس پی)، کمیونسٹ پارٹی اور ترنمول کانگریس نے حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.